اڈیالہ جیل ، اسیران کیلئے ناظرہ ، ترجمہ ،حفظ قرآن پاک ، تعلیم القرآن کورسزکا انعقاد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں منگل کے روز جمعیت تعلیم القرآن ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام اسیران کا سالانہ امتحان ناظرہ قرآن پاک ، ترجمہ قرآن پاک حفظ قرآن پاک ، تعلیم القرآن کورسزایک تا پنجم منعقد ہوا امتحان میں 351 اسیران نے شرکت کی سزائے موت کے چھ اسیران نے ترجمہ ، 15 نے ناظرہ ، تعلیم القرآن کورس 1 میں 34 ،تعلیم القرآن کورس II میں 20 ،تعلیم القرآن کورسIII میں پانچ ، تعلیم القرآن کورسIV میں ایک اور تعلیم القرآن کورسV میں ایک قیدی نے امتحان دیا آٹھ قیدی عورتوں نے تعلیم القرآن کورس1 میں امتحان دیا سیل کے ایک اسیر نے حفظ کا امتحان دیا عام قیدیوں میں۱یک قیدی نے حفظ ، 29 قیدیوں نے ترجمہ ، 51 قیدیوں نے ناظرہ ، تعلیم القرآن کورس 1 میں44 ،تعلیم القرآن کورس II میں 21 ، تعلیم القرآن کورس III میں 18 ، تعلیم القرآن کورس IV میں چھ ، تعلیم القرآن کورس V میں چھ اسیران نے امتحان دیا حوالاتیوں میں ترجمہ میں29 ، ناظرہ میں40 ،تعلیم القرآن کورس 1 میں13 ، تعلیم القرآن کورس III میں ایک ، تعلیم القرآن کورس IV میں ایک حوالاتی نے امتحان دیا اس موقع پر قیدی عمر زمان ولد نیک آواز نے حفظ قرآن پاک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی جسے جیل سپرنٹنڈنٹ سعیداللہ گوندل نے پانچ ہزار روپے نقد انعام اور مٹھائی پیش کی امتحان لینے کیلئے اڈیالہ جیل آنے والی جمعیت تعلیم القرآن ٹرسٹ لاہور کی ٹیم انسپکٹر قاری محمد طیب ، انسپکٹر قاری محمد جاوید ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق ، اسسٹنٹ پروفیسر اصغر سید ، پرنسپل کالج پروفیسر محمد احمد پر مشتمل تھی ۔