حسن علی کا نام لارڈز کرکٹ گراونڈ کے 20 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
ملتان (سپورٹس ڈیسک) لارڈز کرکٹ گراوئنڈ نے سال 2017ء کے اختتام پر بہترین بولرزکی فہرست جاری کر دی، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا نمبر ساتواں ہے۔ فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف فائنل میں 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 شکار کیے۔ حسن علی نے رواں سال 45 مہرے کھسکائے اور 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کے نمبر ون بولر ہیں۔