اسیران ختم نبوت چکوال کو رہا ، قاتل قادیانیوں کو گرفتار ، سیل مسجد کو کھولا جائے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مہتم جامعہ فاروقیہ عمر آباد چکوال مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسیران ختم نبوت چکوال کو رہا کیا جائے اور قاتل قادیانیوں کو گرفتار کر کے سیل مسجد کو کھولا جائے۔ ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ اسیران ختم نبوت چکوال ایک سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں جبکہ دوسرے فریق قادیانی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ تمام مسلمانوں کو رہا کیاجانا چائے ۔ انہوں نے کہا کہ نو جنوری کو چکوال میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ کو ووٹ صرف اسی وقت ملیں گے جب اسیران ختم نبوت کو رہا کیا جائے گا اور چکوال سوہاوہ روڈ بنے گی۔انہوںنے کہا کہ ختم نبوت کے موقف پر پیر حمیدالدین سیالوی کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔