جہلم میں غیر معیاری،مضر صحت مچھلی کی فروخت عروج پر
جہلم( نامہ نگار) جہلم شہر و گردونواح میں سماج دشمن عناصر موسم تبدیل ہوتے ہی ہوٹلوں میں غیر معیاری مچھلی انتہائی مہنگے داموں فروخت کر نا شروع کر دیتے ہیں ، گندے تالابوں سے پکڑی جانے والی اور دیگر اضلاع سے منگوائی جانے والی غیر معیاری باسی اور مضر صحت مچھلیوں کو دریائے جہلم کی مچھلی کا نام دیکر ہوٹلوں کے مالکان مہنگے داموں فروخت کر کے شہریوں کو خون نچوڑ رہے ہیں ، موسم سرد ہونے پر مچھلی کی مانگ میں شہر و گردونواح میں تیزی سے اضافہ ہوجاتاہے ہوٹل مالکان مچھلی کی فروخت کرنے کی آڑ میں ناقص و غیر معیاری باسی مچھلی فروخت جو فریزر میں فریز کر رکھی ہوتی ہے کو چٹ پٹے مصالحے لگا کر شہریوں کو تیارکر کے فروخت کر رہے ہیں ، ضلعی حکومت اور محکمہ صحت ان ہوٹلوں کے بااثر مالکان کے خلاف کارروائی کرنے سے کتراتی ہے جب کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران بھی مچھلی فروخت کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ، جس کی وجہ سے شہری مختلف مہلک موزی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جہلم شہر کی سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔