وطن عزیز میںعملی طور پر نظام قرآن نافذ کیا جائے، قاری نیاز الرحمن چشتی
جنڈ( نامہ نگار) حضور اکرمؐ کا یوم پیدائش خوشی ومسرت اور عقیدت واحترام سے منانا محمد عربیؐ سے اپنی محبت وپیار کا عملی اظہار ہے حضور نبی کریم ؐ کے غلام وعاشق کہلوانے والے ستر سال سے ملک پر بدستور حکمرانی کے مزے لینے والے قابض سیاسی مافیا کو اقتدار فراہم کرنے کے بجائے محمد مصطفیٰؐ کے دین کو سمجھنے وجاننے والوں کو خلافت کی ذمہ داریاں سونپیں تاکہ وطن عزیز میںعملی طور پر نظام قرآن نافذ کیا جائے جس سے نوع ِانسانی کو درپیش تمام مسائل ومشکلات اور دکھ وپریشانیوں سے مکمل نجات حاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار قاری محمد نیاز الرحمن چشتی نے گذشتہ روز جنڈ کے نواحی گاؤں چھپڑی میں پیر محمد حفیظ اعوان شاہ نقشبندی دریائی کی زیر صدارت محمد عرفان چشتی کی زیر نگرانی صاحبزادہ قاری محمد فاضل چشتی کی زیر سرپرستی عبدالخالق محمد صدیق محمدنبیل محمد خان اعوان محمد توقیر ملک خان محمد زین العابدین محمد ضیاء الحق محمد ارسلان ودیگر کے زیر اہتمام وانصرام منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبل ازیں محمد عمران حیدر شاہ دریائی میثم عباس مدنی محمد قدیر مصطفائی نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی تھیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ملک محمد رئیس خان محمد پرویز خان کے علاوہ کثیر تعدا میں عاشقان مصطفیٰؐ نے شرکت کی ہے ۔