ایڈنبرگ:برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ پھر سے سج گئی
لندن (نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ایڈنبرگ کی اس سب سے بڑی مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے۔ مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔