تلمبہ کلب نے آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
تلمبہ( نامہ نگار) پہلا آل پاکستان ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کمالیہ تلمبہ کرکٹ کلب نے 125رنز سے جیت لیا۔ تلمبہ کرکٹ کلب نے مقررہ 20اوورز میں 252رنز بنائے۔ عمیر سرفراز نے 80رنز بنائے۔ جواب میں کمالیہ لائنز نے 10وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے۔ تلمبہ کرکٹ کلب کی طرف سے سلیم عرف گلو نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔