انوشکا اور ویرات کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی مبارکباد
ملتان(سپورٹس ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 2012 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے مداح کب سے ان دونوں کی شادی کی خواہش کررہے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز ان دونوں نے اٹلی کے شہر ملان میں شادی کرلی۔جس کے بعد کرکٹ اور بولی وڈ دونوں کی اہم شخصیات نے ان کو مبارکباد دینا شروع کردیں۔ایسے میں پاکستانی کرکٹرز بھی ویرات اور انوشکا کو ان کی شادی کی مبارکباد دینے میں پیچھے نہیں رہے۔شعیب اختر نے ویرات اور انوشکا کو زندگی کی نئی اننگز کے لیے کامیابی کی دعا دی۔عمر اکمل نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔محمد عامر نے ویرات کوہلی کو ان کی شادی پر مبارک باد دی۔اظہر محمود نے بھی ان دونوں کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کامیابی کی دعا دی۔کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں نے بھی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو شادی کی مبارکبا دی۔ماورا حسین نے لکھا کہ ’پریوں کی کہانی پر یقین ہوگیا ہے‘۔جبکہ عمران عباس جنہوں نے انوشکا شرما کے ساتھ 2016 کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام بھی کیا تھا، اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’امید ہے آگے کا سفر خوبصورت ہوگا‘۔