نواب فرقان ورلڈ کپ ماس ریسلنگ میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ
ملتان (سپورٹس رپورٹر) شہر سے تعلق رکھنے والے نیشنل چیمپئن پنجاب پولیس ملتان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نواب فرقان احمد ورلڈ کپ ماس ریسلنگ کے لئے ماسکو روانہ ہو گئے۔ جس میں دنیا بھر سے 70 ممالک کے پہلوان شریک ہونگے۔ حال ہی میں وہ سری لنکا میں ہونے والے پپوپل اولمپک میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، فرقان پہلوان ورلڈ گریپلنگ چیمپئن شپ، ورلڈ کپ ماس ریسلنگ، جنوبی ایشیا کشتی اولمپک اور ایشیائی کشتی چیمپئن شپ میں گولڈ اور کانسی کے میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔ فرقان پہلوان پولیس ہیڈ کوارٹر ملتان میں بطور سپورٹس آفیسر تعینات ہیں۔ وہ اس ایونٹ میں 97 کلو کیٹیگری کے ریسلنگ مقابلے میں حصہ لیں گے۔