ن لیگ عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے،ملک فخر ایڈووکیٹ
اٹک (نا مہ نگار ) مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کی خدمات کے لئے دن رات کوشاں ہے وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی خصوصی کوشش سے دو ارب کی کثیر رقم سے یونین کونسل اکھوڑی کے نواحی دیہات ،بوٹا ،ناوہ ،ڈھوک جوندہ ،بریار،ہمک ،کنجور ،ڈھوک سوائیںکو گیس کی فراہمی کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے جلد ان علاقوں کو گیس فراہم کر دی جائے گی، دیہی علاقوں کو شہری سطح تک لانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف دن رات کوشاں ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم یونین کونسل اکھوڑی ورہنما مسلم لیگ (ن) ملک فخر ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے ،ہم نے جوحالیہ جو بلدیاتی الیکشن میں عوام سے وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر رہے ہیں یونین کونسل اکھوڑی میں بوٹا ،اکھوڑی کے درمیان تین کروڑ روپے کی لاگت سے دو پل تعمیر کر دئیے گئے ہیں ،اور اب یونین کونسل اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی جو کہ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔