زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری میں افغانستان کیخلاف دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی
ہرارے (این این آئی)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری میں افغانستان کے خلاف یو اے ای میں دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 اور دوسرا 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 9 فرروی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 11 فروری، تیسرا 13فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔