فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںپہلے خواتین سکوائش کورٹ کا سنگ بنیاد
راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر)چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی محمد حنیف عباسی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے پہلا ویمن سکوائش کورٹ کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 13ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس میں 70فلڈکرکٹ گرونڈ 25اسٹوٹرف ہاکی گراونڈ ،سکوائش ،باسکٹ بال اور جمنازیم جیسے کھیل کی 161 سکیموں میں سے 70سکیمیں 23 مارچ تک مکمل ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سکوائش کورٹ 28فروی 2018تک تعمیر ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں فاطمہ جناح یونیورسٹی میںوالی بال کورٹ تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طا لبات کوہمیشہ جدید سہولیات فراہم کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکوائش کورٹ صرف فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طا لبات تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کی خواتین سمر کیمپ میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرنے حکومت پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکوائش کورٹ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طا لبات کے لیے بہت عظیم تحفہ ہے۔