نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ کے چوتھے روز بھی آرمی کی پہلی پوزیشن برقرار
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)12 ویںکوریئن ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ کے چوتھے روز کے مقابلوں کے بعدآرمی کی ٹیم نے5گولڈ اور 3سلور میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن،واپڈا کی ٹیم نے 2گولڈ ،5سلور اور ایک براونز میڈل حاصل کرکے دوسری ،ریلوے کی ٹیم نے 6براونز میڈلز حاصل کرکے برونز میڈلز حاصل کرکے تیسری ،ہائر ایجو کیشن کمیشن کی ٹیم نے 5براونزمیڈلز حاصل کرکے چوتھی،سندھ کی ٹیم نے 3براونز میڈلز حاصل کرکے پانچویں اور خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ایک براونز میڈل حاصل کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کی ٹیم تاحال کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اس نے ساتویں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔آج بدھ کو12 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپن شپ کا آخری روز ہے۔ انڈر ۔54کلوگرام فن ویٹ کیٹیگری میںمردوں کے انفرادی مقابلوں میں بلوچستان کے شاہ زیب نے پہلی ،آرمی کے شفیق نے دوسری جبکہ کے پی کے محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر۔58کلو گرام فلائی ویٹ کیٹیگری میں مردوں کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے ہارون خان نے پہلی،بلوچستان کے حمید اللہ نے دوسری جبکہ اسلام آباد کے حسین انجم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔