عبدالحمید رازی کی کتاب ’’مراجعت ‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ریلویز کے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی کتاب ’’مراجعت ‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو چکا ہے ۔ یہ مشہور مصنف میلان کنڈیرا کے ناول ''Ignorance"کا اْردو ترجمہ ہے،عبدالحمید رازی کی اس سے قبل پنجابی و اْردو میں مختلف تصانیف شائع ہو چکی ہیں جن میں دو کہانیاں’’رکھ ساڈے ویری‘‘، ’’دھند‘‘ ، ’’تراجم‘‘ ، ’’اکیویں صدی دے بوہے‘‘ ، ’’ہنیرے توں دور‘‘ ، ’’جدوں صدرقتل ہویا‘‘ اور ایک عدد سفر نامہ’’پنڈی توں ہیروشیماتک‘‘ شامل ہیں۔