ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں یومِ اقبال کی تقریب
اسلام آبا د(نما ئند ہ نو ائے وقت) ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں یومِ اقبال کی تقریب کا انعقاد، مہمانِ خصوصی ،علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال تھے ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت سالِ اول کی ماہ نور عبدالملک نے حاصل کی، بعد ازاں سالِ دوم کی بلقیس بی بی نے ہدیہِ نعت پیش کیا، نظامت کے فرائض سالِ دوم کی آئزہ کنول نے انجام دئیے ،بشریٰ رحمن ،کائنات طارق ،جنیتا آفتاب ،ارفع اشرف اور حرا علی نے ترنم سے کلامِ اقبال پیش کیا جبکہ تحت اللفظ سے کلامِ اقبال پیش کرنے والوں میں شعبہِ اْردو کی میڈم ثمینہ رحیم، میڈم اسماء شاہ، سدرہ خالد چغتائی اور آئزہ کنول شامل تھی جبکہ ارفع اشرف اور جنیتا آفتاب کے اشعار اور قرآن مجید کی آیات کی مدد سے قرآن مجید اور فکرِ اقبال کا تعلق واضح کیا ، مہما ن خصو صی منیب اقبال نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی تقاریب کا انعقاد ہمار ے قو می مشا ہیر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے عظیم شعراء سے واقف ہو سکیں اور انکی فکر کے مطابق زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں ،علا مہ اقبا ل نے مسلما نو ں کے لیے الگ ریا ست کا خواب د یکھا جسے قائد اعظم محمد علی جنا ح نے عملی تعبیر دی، اختتا م پر مہما ن خصو صی نے پرنسپل ، وائس پرنسپل اور انچارج سٹوڈنٹ کونسل کو کتابوں کا ہدیہ پیش کیا جبکہ پرنسپل خا لد ہ مخدوم نے منیب اقبال کو کالج کا نشان پیش کیا ۔