ناموسِ رسالت ؐ پر ہر گز کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،مظہرعلی شاہ
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے مرکزی نا ئب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے اسلامیان عالم سے اپیل کی کہ سنت رسول کی پیروی کرتے ہوئے ایام الحزن کے دوران سرکاررسالت مآبؐ ،اہلبیت اطہارؑ اور پاکیزہ صحابہ کبار کو تعزیت و تسلیت پیش کرنے کیلئے مجالس عزاء اور تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کریں اور اس عہد کا تجدید کریں کہ حضرت ابو طالب کے فرمان کے مطابق سیرت مصطفوی کی پیروی کرتے ہوئے دین و وطن کی سربلندی کیلئے اغیار کی ہر سختی اور پابندی کا خندہ پیشانی اور جرات سے مقابلہ کریں گے اور ناموسِ رسالت ؐ و قومی غیرت و حمیت پر ہر گز کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، حضرت ابو طالب ؑ کی وفات کے موقع پر عالمگیرایام الحزن کاآغازبدھ کو ہوگا۔اس موقع پردنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں دینی اجتماعات اور مجالس عزا کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ منگل کوفیڈرل ایریااسلام آبادکے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اورآثارقدسیہ کی عزت وحرمت کوبچانے کیلئے حضرت ابوطالب ؑ کے جذبہ فداکاری کوشعاربناناہوگا،انہوںنے اہل وطن سے اپیل کی وہ عاا لمگیر ایام الحزن کے پروگراموں میں عالم اسلام کیخلاف استعماری سازشوں بالخصوص امریکہ صدرکی جانب سے بیت ا لمقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے۔