ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کر دیا
لاہور (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح خان کو ٹیکس کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت خان کے ذمے اییڈوانس ٹیکس کے 20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جس کی وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گلوکار کو 15 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک ایڈوانس ٹیکس جمع کرادیں۔ ایف بی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ راحت فتح خان نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹس کرکے کروڑوں روپے کمائے لیکن اس آمدنی کو سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔