سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کے 19ہزار 112لنکس بلاک کئے گئے
اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں گزشتہ 7 سال کے دوران سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس سے گستاخانہ موادکے 19ہزار 112لنکس بلاک کئے گئے ہیں جبکہ 2014ء میں گستاخانہ مواد کے سب سے زیادہ لنک بلاک کئے گئے جن کی تعداد 10ہزار 101تھی۔ دستاویزکے مطابق 2010ء سے لے کر اب تک فیس بک سے گستاخانہ مواد کے 4ہزار 965 لنک جبکہ ٹویٹر سے370گستاخانہ لنکس بلاک کئے گئے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 7 سال کے دوران یوٹیوب سے 1855اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس سے11ہزار922 لنک ہٹائے گئے۔2010ء کے دوران فیس بک، ٹویٹر ، یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹوں سے 913 لنکس،2012ء کے دوران 1705لنکس، 2013ء میں گستاخانہ مواد والے2ہزار 832لنکس جبکہ 2014ء کے دوران سب سے زیادہ 10ہزار 101گستاخانہ مواد والے لنکس کو ویب سائٹوں سے ہٹایا گیا۔