بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میںسما عت سے محروم 35 بچو ں کیلئے کلیئر امپلا نٹ سرجری کا اعلان
لاہور(نوائے وقت رپورٹ)بحریہ ٹائون نے ایک بار پھر بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں سماعت و گویائی سے محروم 35 بچوں کے لیے مہنگی ترین کوکلئیر امپلانٹ سرجری کرنے کا اعلان کیا ہے۔کل سے سرجریز شروع کی جائیں گی اور شیڈو ل کے مطابق ایک دن میں 7 سرجریز کی جائیں گی۔ایک سرجری کی لاگت 1.7 سے 2 ملین روپے ہے جو درمیانی طبقے کے لوگوں کے لیے نا قابلِ برداشت ہے۔چیئر مین ملک ریاض حسین اور ان کی صاحبزادی مس امبر شہزاد ملک کا مشن ہے کہ اس مرض میں مبتلا ہر بچے کو علاج فراہم کیا جائے ۔بحریہ ٹائون نے 2012 سے اب تک 400 کامیاب سرجریز کے لیے امداد کی ہے۔بحریہ ٹائون ہاسپٹل میں ہر سرجری کے بعد مریضوں کے لیےSpeech Therapy پروگرام کا بھی اہتمام ہے جس کے تحت روز انہ Speech Therapyکے لیے خصوصی سیشن ارینج کیے جاتے ہیں۔بحریہ انٹر نیشنل ہسپتال میں لیور،کڈنی اور کورنیل ٹرانسپلانٹ کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا فلاح و بہبود آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام چل رہا ہے۔