پاکستان کی ہونہار طالبہ نے نابینا افراد کیلئے ’’سونک آئی‘‘ تیار کر لی
پشاور (این این آئی)پاکستان کی ہونہار طالبہ نے نابینا افراد کو چلنے میں مدد دینے کے لئے ’’سونک آئی‘‘ تیار کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کی طالبہ حفصہ جمیل نے نابینا افراد کے لئے اہم ڈیوائس ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی ہے جو ان کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں چلنے میں مدد دیتی ہے ٗیہ آلہ نیویگیشن نظام سے لیس سفید چھڑی پر نصب ہے۔ اس سلسلے میں حفصہ جمیل کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کر رہی ہیں جس سے نابینا افراد کو چھڑی کے استعمال کے بغیر فونز کے ذریعے چلنے میں مدد ملے گی۔