صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات اور دستاویزات طلب کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں اب تک کی تحقیقات اور دستاویزات طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی درخواست میں ایف بی آر، نیب، آڈیٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی، من پسند افراد کو نوازنے کیلئے بھاری تنخواہوں اور مراعات پر افسروں کی فوج بھرتی کر کے سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ عدالت ایف بی آر سے کمپنی سے متعلق ٹیکس معاملات اور آڈیٹر جنرل پنجاب سے بھی اب تک کی تحقیقات کا ریکارڈ طلب کرے۔