قائد اعظم ٹرافی پاکستان واپڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ میں پاکستان واپڈا نے اپنے گروپ میں اول پوزیشن حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گروپ I میں سوئی ناردرن گیس 12 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کیلئے فیورٹ بن گئی ہے۔سپر ایٹ کے گروپI میں سوئی نادرن گیس اور گروپII میں واپڈا نے فتح حاصل کی۔ سوئی نادرن گیس نے لاہور بلیوز کو72 رنز سے اور واپڈا نے حبیب بنک کو57 رنز سے شکست دی۔ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔ دوسرے رائونڈ کے چار روزہ میچ کا فیصلہ آخری روز اس وقت ہوا جب لاہور بلیوز160 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں صرف 88 رنز بناسکی۔ لاہور بلیوز نے اپنی نامکمل اننگ کل کے اسکور2 وکٹ35 پر شروع کی تو پوری ٹیم محمد عباس اور عزیز اللہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مزاحمت نہ کرسکی صرف88 کے مجموعی اسکور پر پویلین پہنچ گئی انس محمود نے قابل ذکر21 رنز اسکور کئے۔ محمد عباس اور عزیز اللہ نے بالترتیب 5 اور4 وکٹیں لیں۔ اسکور سوئی نادرن گیس411 اور93 لاہور بلیوز344 اور88‘ دوسری جانب گروپII کے سلسلے میں نیشنل بنک اسٹیڈیم میں واپڈا کے خلاف یو بی ایل بھی اپنی دوسری اننگ میں مزاحمت نہ کرسکی۔ چوتھے روز یو بی ایل ہدف188 رنز کے تعاقب میں صرف50 اوورز میں131 رنزبناسکی۔ حماد اعظم نے 33 اور صہیب مقصود نے 20 رنز اسکورکئے۔ زاہد منصور اور وقاص مقصود نے 4,4 وکٹیں لیں اسکور واپڈا243 اور220 یو بی ایل 275 اور131۔