دوسری ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
کراچی ( سپورٹس رپورٹر) ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی پاکستان افتتاحی روز دو میچ کھیلے گا۔پاکستان نیٹ بال ٹیم نے ایک روز آرام کے بعدمنگل کو کوالالمپور کے نیبر ہوڈ نیٹ بال کورٹ پر تین گھنٹے ٹریننگ کی اور پریکٹس میچ بھی کھیلا ۔صبح کے سیشن میں پاکستان ٹیم سنگاپور کے خلاف کھیلے گا اور اسی روز شام کے سیشن میں روایتی حریف بھارت سے بھی مقابلہ ہوگا ۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کا کہنا ہے پاکستان نے ایونٹ کی بھر پور تیاری کی ہے اس بار پاکستان گولڈ میڈل جینے میں کامیاب ہوجائے گی۔ مدثر آرائیں نے دیگر غیر ملکی فیڈریشن کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان آنے اور ان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی بھی پیشکش کی چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں پاکستان نیٹ بال ٹیم نے پہلی ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔