بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس ویک میںباسکٹ بال ایونٹ کافیصلہ
کراچی (پ ر)انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس ویک باسکٹ بال گرلز ایونٹ میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے۔مینیجمینٹ سائنس ڈپارٹمنٹ, انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالاجی, کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ , اور میڈیا سائنس ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا - فائنل میچ کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ اور مینیجمینٹ سائنس ڈپارٹمنٹ کے درمیان کھیلا گیا, کمپیوٹر سائنس نے مینیجمینٹ سائنس ڈپارٹمنٹ کو 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔کمپیوٹر سائنس کی جانب سے سیدہ غزالہ عباس نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میںاہم کردار ادا کیا اور ایونٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔