پنجابی کمپلیکس میں شاعر راجہ صادق کی کتاب ’’دھپ گنی‘‘ کی تقریب رونمائی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے زیر اہتمام شاعر راجہ صادق کی کتاب ’’دھپ گنی‘‘ کی تقریب رونمائی پنجابی کمپلیکس میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر عزیز الدین احمد نے کی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں حسین نقی، مظہر ترمذی، ڈاکٹر معین نظامی، مسعود اللہ خاں، اقتدار جاوید، تنویر قاضی، زاہد مسعود، الیاس گھمن، اقبال قیصر، زبیر احمد، انجم قریشی اور سرمد فروغ ارشد شامل تھے۔ نظامت کے فرائض افضل ساحر نے کی۔ آخر میں راجہ صادق اللہ نے اپنا کلام سنایا۔