دوسری الخدمت فائونڈیشن گیدرنگ 16 دسمبر کو ایوان اقبال میں ہوگی
لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار پروگرام کے تحت دوسری الخدمت یوتھ رنگ 16 دسمبر بروز ہفتہ ایوان اقبال میں ہوگی۔ ’’Let's Serve Together‘‘ کے سلوگن کے تحت ہونے والی یوتھ گیدرنگ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں۔ یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے اجلاس احمد جمیل راشد کی زیر صدارت ہوا۔ احمد جمیل راشد نے اس موقع پر کہا کہ یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولینٹر ازم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔