ن لیگی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے: نصیر احمد، عبدالکریم میو و دیگر
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، اختر سیال، اللہ رکھا بھٹی، غلام حسین کھوکھر اور دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عملاً ختم ہوچکی ہے وزیر، مشیر اور دیگر حکومتی عہدیداران لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ بیوروکریسی اپنی مرضی کے فیصلے کر رہی ہے وزیر خزانہ کی عدم موجودگی اور نیب میںاشتہاری ہونے کے باعث پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ وزرات خزانہ کے حکام کی لاپرواہی کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کی بجائے سٹہ بازی فروغ پا رہی ہے۔ ڈالر کی قیمت کو پر لگ چکے ہیں اور ڈالر کا ریٹ ہر پانچ منٹ بعد تبدیل ہو رہا ہے۔