4 روزہ یوتھ لیڈر شپ کانفرنس کل سے شروع ہوگی
لاہور( لیڈی رپورٹر ) ایجوکیشن یونیورسٹی میں نوجوانوںکی تنظیم ’’ دی کیرئر بز‘‘ کے زیراہتمام دوسری چارروزہ یوتھ لیڈر شپ کانفرنس کل چودہ دسمبر سے شروع ہوگی۔ کانفرنس کامقصد نوجوانوںمیں قائدانہ صلاحیتیں پیداکرنا ہے ۔ اس موقع پر مونس رحمن، بدر خوشنود، ولی زاہد، احمدفواد، سیمی راحیل، فیصل اکبراعوان ، اصغرجمیل، سرمد کھوسٹ اورعدنان صدیقی لیڈرشپ کے حوالے سے مختلف موضوعات پراظہارخیال کریںگے۔