نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے: سمیر احمد سید
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے گذشتہ روز بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،زونز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری ہدایات جاری کیں کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر لاہور قاری عالم شیر نے نئے 17ایگزیکٹو وارڈنر بھرتی کر لئے ہیں ۔