محفل میلاد
لاہور (پ ر) نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 وائی بلاک میں حضرت بابا فیاض احمد صدیقی چشتی صابری قاری قلندری المعروف زلفاں والی سرکاری خادم دربار حضرت شیر شاہ ولی کے زیر اہتمام 101 ویں ماہانہ محفل میلاد ہوئی۔ جس کے منتظم اعلیٰ سماجی رہنما ملک عارف تھے اس موقع پر محمد ندیم اور دیگر نے ثناء خوانی کی۔ علامہ قاری اسلم مجددی نے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔
٭انجمن غلامان مصطفےؐ کے زیر اہتمام جامع مسجد طیبہ ایل بلاک وحدت کالونی لاہور میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا قاری رفیع الدین سیالوی، حافظ غلام مصطفیٰ، مولانا بشارت، قاری یٰسین، قاری سید نوید قمر، پروفیسر وسیم ضیائ، شعیب رضا ضادری اور فیصل عباسی نے گلہائے عقیدت پیش کئے علامہ قاری عبدالرشید صدیقی عطاری نے دلوں میں عشق رسولؐ اور زندگیوں میں اتباع رسولؐ کی ضرورت پر زور دیا۔