ویمن یونیورسٹی مذہب اور رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر سٹاف ممبر کی قدر کرتی ہے: ڈاکٹر عظمی قریشی
لاہور( لیڈی رپورٹر ) لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی مذہب اور رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر ہر سٹاف ممبر کی خدمات کی بھرپور پذیرائی پر یقین رکھتی ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے جامعہ کے مسیحی سٹاف کے اعزاز میں کرسمس پارٹی کے موقع پر کیا۔ تقریب میں فادر شاہد معراج اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔فادر شاہد معراج نے کہا کہ پاکستان میں کئی ملین مسیحی آباد ہیں اور وہ پوری قوم کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کی قدر کرنی چاہئے اور رواداری، بردباری، سچائی اور محنت سے آگے بڑھتے رہنا چاہئے۔