’’سقوط ڈھاکہ ایک قومی سانحہ‘‘ کے موضوع پر لاہور ہائیکورٹ میں تقریب کل ہوگی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)’’سقوط ڈھاکہ ایک قومی سانحہ‘‘ کے موضوع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہدا ہال میںکل 14دسمبر جمعرات کو گیارہ بجے دن تقریب کی جائے گی ،جس میں مجیب الرحمن شامی اوریا مقبول جان، سعید انصاری، ایس ایم ظفر، صدیق کمیانہ، سید منظور گیلانی، عبدالرشید قریشی خطاب کرینگے۔