دوسرے کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ مارگلہ نے ٹریفک آفس میں دوسرے کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھر لیا اے ایس آئی ٹریفک خالد محمود نے استغاثے میں کہا کہ ملزم عبدالرئوف محمد ادریس کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیتے پکڑا گیا ہے پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔