راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر کھڑی مسافر بوگی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریلوے سٹیشن پر کھڑی قیمتی مسافر بوگی میں منگل کو دن دو بجے اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی بوگی سے سامان پھٹنے سے ہلکے دھماکے بھی ہوتے رہے ایس ایچ او ریلوے جاوید جگا کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ریسکیو1122 اور ریلوے کی فائربریگیڈ گاڑیاں بھی آگ بجھانے پہنچ گئیں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی اس بوگی میں ایک حصہ مسافروں کیلئے جبکہ دوسرا حصہ مال کا ہوتا ہے وہ پارسل سائیڈ پر بک کیا گیا مال لوڈ کرنے کیلئے کھڑی تھی کہ اچانک تیز آگ لگ گئی اندر رکھا سامان بھی دھماکوں کی آوازوں سے پھٹتا رہا جس سے آگ مزید تیز ہوتی گئی فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد بوگی میں لگی آگ بجھا دی لیکن بوگی مکمل جل گئی ریلوے حکام نے بوگی میں ہولناک آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ٹیکنیکل انکوائری ٹیم بنا دی ہے جس کی رپورٹ پر مزید کارروائی ہوگئی ۔