چار ڈاکوسیلز مین سے گن پوائنٹ پر ریکوری کے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نصیر آباد کو سیلز مین عثمان نے بتایا کہ میں ہائی ایس وین میں جارہا تھا چار ڈاکوئوں نے مجھے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ریکوری کی 8 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کے علاقے میں فرنیچر کی دکان سے دو ڈاکو ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو محمود صدیق نے بتایا کہ برٹش ہوم میں مسلح ڈاکو مجھ سے کرولا کار کار نمبرLED - 6742 ، ڈیڑھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کوحسنین علی نے بتایا کہ مصریال روڈ سے 35 ہزار روپے اور دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ کھنہ کوخالد محمود نے بتایا کہ بلال ٹائون میں میری دکان سے سعودی ریال اور نقدی چوری ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو ذوالقرنین نے بتایا کہ سواں گارڈن میں میرے گھر سے لیپ ٹاپ ، ٹیب ، موبائل فون ، ٹوٹیاں چوری ہوگئیں تھانہ شالیمار کو سید حسن نے بتایا کہ سیکٹر ایف ٹین ٹو میں گھر کے سامنے سے میری ہنڈا سوک کار نمبرLEH - 2844 چوری ہوگئی تھانہ بنی گالہ کو جاوید اقبال نے بتایا کہ موہڑہ نور میں میری دو گائیں چوری ہوگئیں تھانہ آبپارہ کواورنگزیب نے بتایا کہ یوبی ایل آبپارہ مارکیٹ کے اے ٹی ایم سے مدعی کے اکائونٹ سے ایک لاکھ روپے نکلوا لئے گئے تھانہ سیکرٹریٹ کوزین العابدین نے بتایا کہ بری امام پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIR - 1407 چوری ہوگیاتھانہ شہزاد ٹائون کو محمد افتخار نے بتایا کہ راول ٹائون میں گھر کے باہر سے میری مہران کارنمبرRIZ - 5192 چوری ہوگئی۔