مقبوضہ کشمیر ‘برفانی تودہ گرنے سے3 بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے بعد برفانی تودہ گرنے سے3 بھارتی فوجی زندگی کی بازی ہار گئے۔ منگل کوشمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریس میں گزشتہ رات شدید برف باری کے بعد فوج کی 36 راشٹریہ رائفلز کا کیمپ برفانی تودہ کی زد میں آگیا۔ حکام کے مطابق علاقے میں اب تک 5 فٹ برف باری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ بھارتی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجیوں کی ہلاکت کو بعد علاقے میں ریسیکو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔