گلگت بلتستان ہوٹل،اصغر ٹی سٹال، ما شااللہ نان سنٹر کو غیر معیاری صفائی پر جرمانہ
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کینٹ کے فوڈ برانچ عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی سے متعلق کاروائی کے دوران20 ہزار جرمانہ کیا، جبکہ 20 اشیائے خوردونوش کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے صدر کے علاقے میں موجود گلگت بلتستان ہوٹل کو غیر معیاری صفائی پر2ہزار جرمانہ کیا گیا ،اصغر ٹی سٹال کو غیر معیاری صفائی پر 2ہزار جرمانہ کیا گیا اور ما شااللہ نان سنٹر کو غیر معیاری صفائی پر 2ہزار جرمانہ کیا گیا علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں8عدد نوٹس جاری کیے ،اور مختلف کھانے پینے کی دکانوں سے کھا نے پینے کے20 نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ، مزید براں کینٹ جوڈیشل مجسٹر یٹ نے 23PF ایکٹ کے تحت 14 ہزار جرمانہ کیا ۔ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے ۔