سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب آج خانیوال کا دورہ کرینگے ڈی ای او کو لاہور سے واپس بلا لیا گیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک آج خانیوال کا دورہ کریں گے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خانیوال اشفاق گجر نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خانیوال محمود نبی کو لاہور سے واپس بلالیا ہے۔ ڈی ای او محمود نبی ناقص کارکردگی پر طلب کئے جانے پر انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے لئے لاہور گئے تھے جبکہ انہوں نے آج سے لاہور میں شروع ہونے والی 3روزہ ایڈمنسٹریشن ٹریننگ میں شرکت کرنا تھی۔