شجاع آباد: غیر حاضر 13 اساتذہ 9 اہلکاروں کیخلاف ڈسپلنری ایکشن شروع
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) شجاع آباد کے سکولز کے غیر حاضر13اساتذہ اور 2اہلکاروںکے خلاف ڈسپلنری ایکشن شروع ہو گیا۔گزشتہ روز مذکورہ اساتذہ و اہلکارمجاز اتھارٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ تفصیل کے مطابق سی ای او رئیس احمد اعوان نے چند روز قبل شجاع آباد کا دورہ کیا اور 10سکولز کا اچانک معائنہ کیا۔صبح 8بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی نجابت کی 10معلمات اور 2ملازم غیر حاضرتھے۔معلمات کے بارے میں بعدمیں بتایا گیا کہ ان کی وین خراب ہو گئی تھی مگر انہوںنے اطلاع نہیں کی۔اس کے بعد سی ای او رئیس احمد اعوان صبح ساڑھے8بجے گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی نجابت پہنچے تو وہاں تعینات تینوں اساتذہ غیر حاضر تھے حالانہ سکول کے بالکل قریب ہی 2اساتذہ کی رہائش گاہیں ہیں ۔ سی ای او نے 10معلمات ‘3اساتذہ اور 2ملازمین کی غیر حاضری لگا کر کارروائی کا حکم دے دیا ۔ گزشتہ روز 13غیر حاضر مردو خواتین اساتذہ اور2 اہلکاروں کوایجوکیشن آفس ملتان مجاز اتھارٹی نے طلب کیا۔