فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے پنجاب ڈرگ ایکٹ میں ترمیم نہ کرنے کیخلاف یکم جنوری کو احتجاج کی کال دیدی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم نہ کئے جانے کے خلاف یکم جنوری کو احتجاج اور دھرنے کی کال دے دی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کی جو ائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس کی صدارت پی پی ایم اے کے چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکر م اور پی پی ایم اے( نارتھ) کے چیئر مین انجینئر ایم حسیب خان نے کی۔