3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی سیشن کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے تعیناتی کے منتظر سیشن جج کی سیشن کورٹ میں تقرری کی منظوری دیدی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے جن سیشن ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ان میں سیشن جج سید مظفر علی شاہ سیشن جج خالد نوید ڈار اور سیشن جج صہیب احمد رومی شامل ہیں۔