میلسی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی قتل میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور (پ ر) وہاڑی پولیس نے میلسی میں 6سالہ بچی کے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے مطابق 2دسمبر سبزی فروش کی 6سالہ بیٹی زاہرہ لاپتہ ہوگئی پولیس نے 4 دسمبر کو بچی کی نعش فدا چونگی سے نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغازکر دیاگیا۔ بچی کا قاتل اس کا ہمسایہ محمد آصف جس نے بچی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کی اور زیر تعمیر بلڈنگ میں دفن کر دیا ملزم 2009ء میں بھی زیادتی کے مقدمہ میں 7 سال سزا یاب ہوا۔ ملزم آصف نے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا۔