پان پتی درآمد کرپشن کیس، نیب لاہور نے مزید 2 ملزم گرفتار کر لئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پان پتی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کے حزف و تفریق کی مد میں 2 ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس میں مزید 2 ملزمان شیخ نسیم اور عقیل احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شیخ نسیم پر 2 کروڑ 57 لاکھ جبکہ ملزم عقیل احمد پر 9 لاکھ روپے کی کسٹم ڈیوٹی چوری کا الزام ہے نیب کے مطابق ملزمان ملی بھگت سے میسرز امیش انٹرنیشنل نامی کمپنی کے ذریعے پاکستان سری لنکا فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت چار سال تک سری لنکا سے پان پتی درآمد سپلائی کرتے رہے مزید برآں ملزمان درآمد شدہ پان پتی کا رسیوں پر کم وزن شمار کرتے ہوئے حکومت بینک کی متعلقہ برانچ میں انتہائی کم رقوم جمع کرواتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے تمام ملزمان نے 2008-12ء کے دوران پانی پتی درآمد کی مد میں ملکی خزانے کو لگ بھگ دو ارب ساٹھ کروڑ کا نقصان پہنچایا نیب لاہور پان پتنی درآمد کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کی مد میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان پہنچانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک مجموعی طور پر لگ بھگ 15 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔