دادو: طالبات کو ہراساں کرنے کی شکایات پر ایسوسی ایٹ پروفیسر کو غیر معینہ مدت کیلئے جبری چھٹی پر بھیج دیا
دادو (آن لائن) سندھ یونیورسٹی کے دادو کیمپس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو طالبات کی طرف سے ہراساں کرنے کے شکایات پر غیر معینہ مدت کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کا یونیورسٹی کے جامشورو میں مرکزی کیمپس میں ان کے خلاف اسی نوعیت کی شکایت پر انتظامیہ کی جانب سے دادو کیمپس تبادلہ کیا گیا تھا۔