توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی استدعا پر حکومت اور نواز شریف کو نوٹس جاری
لاہور(نوائے وقت نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست پر نواز شریف اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم کے روبرو درخواست گزار نے مو?قف اختیار کیا کہ نواز شریف مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ان کے بیانات سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست پر نواز شریف اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔