پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سالانہ مشاورت کا دوسرا دور‘ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے آگاہ کیا گیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور بلغاریہ کے دورمیان سالانہ مشاورت کا دوسرا دور صوفیہ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ ظہیر اے جنجوعہ نے اس مشاورت دور میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دفتر خارجہ کے مطابقبلغاریہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر مین عوام پر ظلم و ستم کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔