یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری‘ 42 ہلاک
صنعاء (این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاء کے شمال مشرق میں نہم گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور کْمک پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے 42جنگجومارے گئے جبکہ بھاری مالی نقصان بھی اٹھاناپڑا ہے، اتحادی افواج نے باور کرایا کہ وہ یمنی اراضی کو حوثی ملییشا کے کنٹرول سے واپس لینے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔