میروت کی نومنتخب میئر کا ’’وندے ماترم‘‘ کے احترام میں کھڑا ہونے سے انکار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر میروت میں تقریب حلف برداری کے دوران نو منتخب میئر سونیتا ورما نے بھارتی قومی ترانے ’’وندے ماترم‘‘ کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا اور بیٹھی رہیں۔ سونیا ورما کا تعلق مایا وتی کی جماعت بہوجن سماج پارٹی سے ہے۔ تقریب حلف برداری کے دوران یہ گستاخی دیکھ کر بی جے پی کے کونسلروں نے احتجاج شروع کردیا۔