راچڈیل: صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ: تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے
راچڈیل (نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے صحافت کے پیشہ سے واستہ افراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعتیہ کلام پیش کرنے کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو ہوا نظامت کے فرائض ثمینہ خان نے سرانجام دیئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے الیکٹرونک میڈیا کے اندر انقلاب آیا ہے صحافی حضرات مشکلات کے باوجود محنت و جانفشانی سے کام کر رہے ہیں آئن ڈک ورتھو نے کہا کہ برطانوی اور پاکستانی میڈیا کو ملکر کام کرنا چاہئے میئر آف اولڈ ہم کو نسلر شاداب قمر نے صحافیوں کو مزید سخت محنت سے کام کرکے معاشرے کی اصلاح احوال کیلئے کام کرنا چاہئے کافی تعداد میں صحافت سے منسلک افراد کو یہاں دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے اسحاق چودھری نے کہا کہ پاکستان میں صحافی برادری سخت مشکلات کا شکار ہے۔ شکیل قمر نے صحافیت اقدار اور صحافیوں کی ذمہ داری پر مفصل روشنی ڈالی شعیب ظفر ہم صحافیوں کے ساتھ ملکر کمیونٹی کی خدمت کر ہے ہیں صحافیوں کو ان کی خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے میئر آف راچڈیل اور اولڈ ہم کونسل کو یہ اعزاز حاصل ہوا کھانا بھی پیش کیا گیا۔