پاک افغان طورخم بارڈر پردو طرفہ تجارت کا سلسلہ ایک بار پھر معطل
پشاور(این ا ین آئی)پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کے لئے نیا طریقہ کار لاگو کرنے کے باعث دو طرفہ تجارت کا سلسلہ ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کیلئے طورخم بارڈر پر وی بوک آن لائن سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم کلیئرنگ ایجنٹس اس نئے نظام کو کسی ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب تجارتی سامان سے لدھے ہزاروں ٹرک سے کھڑے ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ وی بوک نظام کے بغیر ایک گاڑی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم دوسری جانب کلیئرنگ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس نظام کیلئے یہاں کم سے کم 12 ایم بی رفتار والے انٹرنیٹ کی ضرورے ہے لیکن یہاں صرف 2 ایم بی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے جس کہ وجہ سے ایک گاڑی کو کلیئر کرنے میں ان کا کافی وقت ضائع ہوتا ہے اور مشکلات بھی درپیش ہیں۔